URDU SHAYARI

 Urdu Shayari 2024

شاعری کا مادہ “شعر” ہے، اس کے معانی کسی چیز کے جاننے پہچاننے اور واقفیت کے ہیں لیکن اصطلاحاً شعر اس کلامِ موزوں کو کہتے ہیں جو قصداً کہا جائے۔ یہ کلام موزوں جذبات اور احساسات کے تابع ہوتا ہے اور کسی واقعہ کی طرف جاننے کا اشارہ کرتا ہے۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ آپ نے کوئی حادثہ دیکھا ہو اور وہ آپ کے دل پر اثر کر گیا ہو اور آپ کے اندر سے خود بہ خود الفاظ کی صورت میں ادا ہو جائے، اس اثر کے بیان کو شعر کہتے ہیں اور انھیں شعروں کو شاعری کے نام سے جانا جاتا ہے۔

 

2024 Best Urdu Shayari, New Shayari in Urdu 2024, Famous Urdu Poetry of 2024

زمانہ دوست ہو جائے تو بہت محتاط ہو جانا

کہ اس کا رنگ بدلنے میں زرا سی دیر لگتی ہے

کوئی جب خواب دیکھو تو اُسے فوراً بھلا دینا

کہ نیندیں ٹوٹ جانے میں زراسی دیر لگتی ہے

کسی کو دکھ دینا تو اتنا سوچ کر دینا

کسی کی آہ لگنے میں ذرا سی دیر لگتی ہے

بہت ہی معتبر ہیں جن کو محبت راس آ جائے

کسی کو راہ بدلنے میں ذراسی دیر لگتی ہے

2024 Best Urdu Shayari, New Shayari in Urdu 2024, Famous Urdu Poetry of 2024
پہلے پہل،اس اس سے میری گفتگو تھی بس
پھر یوں ہوا کہ وہ میرے لہجے میں آگیا

ہجوم میں تھا وہ کھل کر نہ رو سکا ہو گا

مگر مجھے یقین ہے شب بھر نہ سو سکا ہو گا

انہیں جو ناز ہے خود پر نہیں بے وجہ محسن

 کہ جس کو ہم نے چاہا ہو، وہ خود کو عام کیوں سمجھے

تجھے کیا بتائیں دلنشیں ترے عشق میں تیری یاد میں

کبھی گفتگو ر ہی پھول سے کبھی چاند کو چھت پر بلا لیا

Urdu Shayari Islamic Shayari

Learn More

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *