Ramdan Sharif Ki Fazilat Par Shayari In Urdu 2021, Ramzan Shayari, Ramdan Poetry 

Ramdan Sharif Ki Fazilat Par Shayari In Urdu 2021, Ramzan Shayari, Ramdan Poetry

 
رمضان المبارک کا مہینہ چونکہ انتہائی قیمتی ہے اور اس کا ایک ایک منٹ اور سیکنڈ بھی بہت زیادہ قدر کرنے کے قابل ہے اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان شروع ہونے سے پہلے ہی صحابہ کرام کو جمع فرماکر تقریریں فرماتے اور رمضان کی اہمیت اور قدر و قیمت سمجھاتے ہوئے اچھے عمل کا شوق دلاتے تھے ہم یہاں پر آپؐ کی دو تقریریں نقل کرتے ہیں۔

 آپؐ کی پہلی تقریر:- شعبان المعظم کی آخری تاریخ تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو جمع کیا اور ارشاد فرمایا

لوگو! تمہارے اوپر ایک ایسا مہینہ آرہا ہے جو بہت ہی مبارک اور بہت ہی عظیم الشان ہے اس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔

اللہ تعالی نے اس مہینے کے روزے فرض کئے ہیں اور اس کی راتوں میں نماز (تراویح) کو نفل کر دیا ہے۔ جو شخص اس مہینے میں ایک نفلی عبادت کرے گا ایسا ہے جیسے بغیر رمضان کے فرض ادا کیا اور جس نے ایک فرض ادا کیا وہ ایسا ہے جیسے غیر رمضان میں ستر فرض ادا کۓ


Ramdan Sharif Ki Fazilat Par Shayari In Urdu 2021, Ramzan Shayari, Ramdan Poetry

یہ مہینہ صبر کا ہے اور صبر کا بدلہ جنت ہے یہ مہینہ لوگوں کے ساتھ ہمدردی اورغمخواری کا ہے اس مہینے میں مومنین کی روزی بڑھا دی جاتی ہے جو شخص کسی کو افطار کرا دے اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور وہ جہنم سے آزاد ہو جائے گا اور اس کو اس روزہ دار کے برابر ثواب ملے گا اور روزہ دار کے ثواب میں کوئی کمی نہ ہوگی


Ramdan Sharif Ki Fazilat Par Shayari In Urdu 2021, Ramzan Shayari, Ramdan Poetry
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کسی نے پوچھا یا رسول اللہ ہم میں سے ہر ایک تو اس لائق نہیں ہے کہ کسی کو افطار کرا دے (ہم میں بہت سے غریب بھی ہیں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:-
یہ ثواب تو اللہ تعالی ایک گھونٹ لسی پلانے یا ایک کھجور کھلانے یا ایک گھونٹ پانی پلانے پر بھی دے دیتے ہیں اور جس نے اپنے پیٹ بھر کر کھانا کھلا دیا اسے اللہ تعالی میری حوض (کوثر) سے ایسا پانی پلائیں گے کہ جنت میں داخل ہونے تک پھر کبھی اسے پیاس نہیں لگے گی ۔
Ramdan Sharif Ki Fazilat Par Shayari In Urdu 2021, Ramzan Shayari, Ramdan Poetry
اس مہینے کا پہلا (تہائی) حصہ رحمت ہے اور درمیانی (تہائی) حصہ مغفرت ہے اور آخری حصہ جہنم سے آزادی کا ہے۔ جو شخص اس مہینے میں اپنے غلاموں نوکروں پر کام ہلکا کر دے اللہ تعالی اس کی مغفرت فرما دیتے ہیں اور اسے جہنم سے آزاد کر دیتے ہیں۔”
آپؐ کی دوسری تقریر
حضرت عبادہ بن الصامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رمضان المبارک کا مہینہ قریب تھا اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:-
رمضان کا مہینہ آرہا ہے جو بہت برکتوں کا مہینہ ہے اللہ تعالی اس میں تمہاری طرف (خصوصی) توجہ فرماتا اور تم پر اپنی رحمت نازل کرتا ہے۔ گناہوں کو بخشتا اور دعائیں قبول کرتا ہے نیکیوں میں تمہارے آپس میں ایک دوسرے سے بڑھنے کو دیکھ کر فرشتوں کے سامنے فخر کرتا ہے لہذا تم خدائے پاک کو اپنی نیکیاں دکھاؤں بڑا ہی بد نصیب ہے وہ شخص جو اس مہینے میں بھی اللہ کی 
رحمت سے محروم رہ جائے۔
مختصر تشریح
اللہ تعالی کے فرشتوں کے سامنے فخر کرنے کا مطلب یہ ہے کہ جب اللہ تعالی نے آدم علیہ السلام کو پیدا کرنے کا ارادہ کیا اور فرشتوں کو خبر دی تو فرشتوں نے کہا تھا کہ “اللہ میاں! آدم کو پیدا تو کر رہے ہیں مگر ہمارا خیال یہ ہے کہ اس کی اولاد زمین میں اودھم مچائے گی اور لڑائی جھگڑا کرے گی “اللہ تعالیٰ نے فرمایا” کہ جاؤ تمہیں کیا خبر مجھے معلوم ہے اب جب اس کے نیک بندے اچھے کام کرتے ہیں تو وہ خوش ہو کر فرشتوں سے کہتا ہے کہ دیکھو ذرا یہ وہی آدم کی اولاد ہے نا؟”
غور کرو کہ ہم ذرا سی نیکی کر کے کتنے اونچے بن گئے کہ اللہ تعالی فرشتوں کے سامنے ہماری بڑائی اور تعریف کرتا ہے۔ اور فرشتے معلوم ہے کہ کیسی پاک اور نیک مخلوق ہے؟ اللہ تعالی خود فرماتا ہے کہ “کبھی بھی وہ خدا کی نافرمانی نہیں کرتے اور جو کچھ حکم ہوتا ہے وہی کرتے ہیں” اب بتاؤ کہ اگر ہم نے اپنے آرام و راحت میں لگ کر نیکیوں سے سستی کی تو اپنا کتنا بڑا نقصان کر لیا اور کیسا قیمتی موقع ہاتھ سے کھو دیا یا اسی وجہ سے ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ” بڑا ہی بد نصیب ہے وہ شخص جو اس مہینے میں بھی اللہ کی رحمت سے محروم رہ جائے “

Ramdan Sharif Ki Fazilat Par Shayari In Urdu 2021, Ramzan Shayari, Ramdan Poetry


روزے کی اہمیت و افادیت کے بعد چند اشعار پیش خدمت ہے اشعار پڑھنے کے بعد ہمیں ضرور آگاہ کریں کے ہمارا پوسٹ آپ کو کیسا لگا۔

Chand Ki Pehli Dastak Py,Chand Mobarak Kehty Hain,Sb Sy Phley Hum Ap Ko,Ramazan Mubarak Kehty Hain..?

چاند کی پہلی دستک پر، چاند مبارک کہتے ہیں
سب سے پہلے ہم آپ کو رمضان مبارک کہتے ہیں

चाँद की पहली दस्तक पर चाँद मुबारक कहते हैं
सब से पहले हम आपको रमज़ान मुबारक कहते हैं

Eid aany wali hy sirf 6 din bad Is liye.“Aap Ko Aur Apke Ghar Walon Ko………..Allah Hi Po0chy Ga,1 Bar B Aftari Pe Nahi Bulaya

بے زبانوں کو جب وہ زبان دیتا ہے
پڑھنے کو پھر وہ قرآن دیتا ہے
بخشنے پہ آئے جب امت کے گنا ہوں کو
تحفے میں گناہگاروں کو رمضان دیتا ہے


Ramdan Sharif Ki Fazilat Par Shayari In Urdu 2021, Ramzan Shayari, Ramdan Poetry


बे ज़ुबानो को जब वो ज़ुबान देता है
पढ़ने को फिर वो क़ुरान देता है
बख्शने पे आये जब उम्मत के गुनाहों को
तोहफ़े मे गुनाहगारों को रमज़ान देता है.

Rehmaton Ka Khazana Aa Raha Hai,
Ramadan Ka Maheena Aa Raha Hai

نمازیوں کا ایک سیلاب آنےوالا ہے
پتہ چلا ہے کہ رمضان آنےوالا ہے
اب مسجدوں کا دائرہ بڑا کر دو
بس ایک ماہ کا مسلمان آنےوالا ہے

नमजिओ का एक सैलाब आने वाला है
पता चला है के रमज़ान आने वाला है
अब मस्जिदों का दाएरा बड़ा कर दो
बस एक माह का मुस्लमान आने वाला है

خوف خدا دیکھنا ہے تو مسلمان کا دیکھ
جو روزہ کی حالت میں بھی منہ میں پانی لیکر پیتا نہیں ہے
खौफे ख़ुदा देखना है तो मुस्लमान का देख जो रोज़ह की हालत में भी मुंह में पानी लेकर पीता नहीं है.

Ramdan Sharif Ki Fazilat Par Shayari In Urdu 2021, Ramzan Shayari, Ramdan Poetry


0 thoughts on “New Ramadan Poetry In Urdu 2021, Ramzan Sharif Ki Fazilat Par Shayari, رمضان شاعری 2021”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *