ALLAMA IQBAL KI SHAYARI WITH BEAUTIFUL IMAGES IN URDU.
علامہ اقبال کی شاعری خوبصورت تصاویر کے ساتھ۔
علامہ اقبال کی شاعری فضیلت کے بیان کے لائق نہیں ان کی Urdu Shayari انسان کو اڑنا سکھا دیتا ہے ، جینا سکھا دیتا ہے۔
ہماری یہ پوسٹ علامہ اقبال رح پر پہلی پوسٹ ہے اور آئندہ کے لۓ عزم مصمم ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری کو خوبصورت تصاویر کی شکل میں ناظرین کے سامنے پیش کیا جائے نیز دیگر شعراء حضرات کی شاعری کو بھی آپکے مابین پیش کیا جائے گا۔
اگر پوسٹ اچھی لگے تو اپنے دوستوں اور رشتداروں
کو ضرور ارسال کریں اور اپنی رجحانات کامینٹ باکس
میں ضرور تحریر فرمائیں۔
میں ضرور تحریر فرمائیں۔
کرم تیرا کہ بے جوہر نہیں مَیں
غلامِ طغرل و سنجر نہیں مَیں
جہاں بِینی مری فطرت ہے لیکن
کسی جمشید کا ساغر نہیں مَیں
وہی اصلِ مکان و لامکاں ہے
مکاں کیا شے ہے، اندازِ بیاں ہے
خِضَر کیونکر بتائے، کیا بتائے
اگر ماہی کہے دریا کہاں ہے
اثر کرے نہ کرے، سُن تو لے مِری فریاد
نہیں ہے داد کا طالب یہ بندۂ آزاد
یہ مُشتِ خاک، یہ صرصر، یہ وسعتِ افلاک
کرم ہے یا کہ سِتم تیری لذّت ایجاد!
ٹھہر سکا نہ ہوائے چمن میں خیمۂ گُل
یہی ہے فصلِ بہاری، یہی ہے بادِ مُراد؟
قصور وار، غریب الدّیار ہُوں لیکن
ترا خرابہ فرشتے نہ کر سکے آباد
مری جفا طلَبی کو دعائیں دیتا ہے
وہ دشتِ سادہ، وہ تیرا جہانِ بےبنیاد
خطر پسند طبیعت کو سازگار نہیں
وہ گُلِستاں کہ جہاں گھات میں نہ ہو صّیاد
مقامِ شوق ترے قُدسیوں کے بس کا نہیں
اُنھی کا کام ہے یہ جن کے حوصلے ہیں زیاد
کیا عشق ایک زندگیِ مستعار کا
کیا عشق پائدار سے ناپائدار کا
وہ عشق جس کی شمع بُجھا دے اجل کی پھُونک
اُس میں مزا نہیں تپش و انتظار کا
میری بساط کیا ہے، تب و تابِ یک نفَس
شُعلے سے بے محل ہے اُلجھنا شرار کا
کر پہلے مجھ کو زندگیِ جاوداں عطا
پھر ذوق و شوق دیکھ دلِ بے قرار کا
کانٹا وہ دے کہ جس کی کھٹک لازوال ہو
یا رب، وہ درد جس کی کسک لازوال ہو!
اگر کج رَو ہیں انجم، آسماں تیرا ہے یا میرا
مجھے فکرِ جہاں کیوں ہو، جہاں تیرا ہے یا میرا؟
اگر ہنگامہ ہائے شوق سے ہے لامکاں خالی
خطا کس کی ہے یا رب! لامکاں تیرا ہے یا میرا؟
اُسے صبحِ ازل انکار کی جُرأت ہوئی کیونکر
مجھے معلوم کیا، وہ راز داں تیرا ہے یا میرا؟
محمدؐ بھی ترا، جبریل بھی، قرآن بھی تیرا
مگر یہ حرفِ شیریں ترجماں تیرا ہے یا میرا؟
اسی کوکب کی تابانی سے ہے تیرا جہاں روشن
زوالِ آدمِ خاکی زیاں تیرا ہے یا میرا؟
اور بھی اچھی شاعری پڑھنے کے لئے نیچے مور پر کلک
کریں
thnx for sharing
Girls whatsapp group invite links
Nice shayari bhai